پشاور میں سیکو رٹی فورسز کا قافلہ گزرتے ہی سڑک پر نصب بم کا دھماکہ ہوا ، دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کےمطابق اچینی کے علاقے میں رنگ روڈ پر نصب بم سیکورٹی فورسز کا قافلہ گزرتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔ دھماکے سے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ زخمی بچوں کو موقع پر طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا ۔ بم ڈسپوزل یونٹ کےمطابق دھماکہ دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیا گیا جس میں چھ سے آٹھ کلو گرام بارودی مواد ، آرٹلری شیل اور بال بیرنگ استعمال ہوئے جبکہ دھماکہ خیز مواد ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک تھا ۔ –
Leave a Reply