کراچی: رینجرز کے اختیارات کی مدت ختم ہو گئی

کراچی: سندھ میں رینجرز کو حاصل چھاپوں اور گرفتاریوں کے اختیارات کی مدت ختم ہوگئی۔ صوبائی حکومت نے کوئی فرمان جاری نہیں کیا، وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں معاملہ سندھ اسمبلی میں جائے گا ۔

رینجرز کو چار ستمبر دو ہزار تیرہ کو چھاپوں اور گرفتاریوں کے اختیارات دیے گئے تھے۔ یہ اختیارات ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور دہشتگردی کچلنے کے لئے دیئے گئے تھے ۔

ان اختیارات کی مدت آج رات بارہ بجے ختم ہوگئی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی نئی ہدایت نہیں ملی۔

جبکہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ معاملہ سندھ اسمبلی میں لے جایا جائے گا ۔ اختیارات کے معاملے پر رینجرز سے بھی بات کریں گے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.