یوم علی ؓ : کراچی میں موبائل سروس بند ہونا شروع

سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یوم علی رضی اللہ عنہ پر شہر میں منعقد کی جانے والی تقریبات اور جلسوں کی سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے آج یعنی بدھ کی شام سے رات 9 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔

شہر میں کل بھی صبح 9 بجے سے جلوس کے اختتام تک موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس اعلان کے بعد موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے عملدر آمد شروع کردیا گیا ہے اور شہر کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع ہوگئی ہے۔

اس سے قبل حکومت نے شہر میں ڈبل سواری پر بھی دو روزہ پابندی کر دی تھی۔

یوم علی کی وجہ سے ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق وہاں بھی صوبائی دارلحکومت میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، افغان مہاجرین کے کیمپوں اور کینٹ کے علاقوں میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ 4 یا اس سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے اور بینرز لگانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔o

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.