سردار عبدالقیوم نے پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور وہ مسلم کانفرنس کے سپریم لیڈر تھے۔ جب ڈوگرا حکمرانوں نے جموں کشمیر کے عوام کی خواہشات ماننے سے انکار کی تو اس وقت سردار عبدالقیوم خان کی عمر 22 سال تھی انہوں نے 23 اگست 1947 کو نیلہ بٹ کے تاریخی مقام پربھارت کے خلاف پہلی گولی چلا کرتحریک آزادی کشمیرکا آغازکیا تھا جس پر انہیں کشمیری عوام کی جانب سے مجاہد الاول کا خطاب دیا گیا جب کہ مورخین انہیں جموں کشمیر کی آزادی کے لئے تحریک چلانے والا پہلا شخص قراردیتے ہیں۔ سردارعبدالقیوم 1952 میں آزاد جموں کشمیر کے وزیرمنتخب ہوئے جب کہ 1956 میں آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی جنرل کونسل نے انہیں آزاد جموں کشمیر کا صدر منتخب کیا۔ سردار عبدالقیوم چار مرتبہ صدارت کے عہدے پر بھی فائزرہے۔
Leave a Reply