سانحہ صفورہ: بس پر فائرنگ کرنے والے ملزموں کو چشم دید گواہوں نے شناخت کر لیا

دونوں ملزموں سعد عزیز اور طاہر حسین کو سچل پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر غلام مصطفیٰ کے روبرو پیش کیا۔ دونوں ملزموں کو باری باری 10 افراد کے ساتھ عدالت میں کھڑا کیا گیا۔ سانحہ صفورہ کے 5 زخمیوں جن میں دو خواتین، ایک نوعمر بچی اور 2 مردوں نے باری باری ملزموں کو شناخت کیا۔ ہر گواہ نے ملزموں کو تین تین بار شناخت کیا۔ گواہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 13 مئی کو صفورہ چورنگی پر بس پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے خواتین سمیت 45 افراد کو قتل ہو گئے۔ ملزم سعد عزیز اور طاہر حسین شناخت پریڈ کے بعد پولیس سخت حفاظتی انتظامات میں واپس لے گئی۔ واضع رہے کہ سانحہ صفورہ کے 5 ملزموں کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور تمام ملزم جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔  –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.