علاقائی استحکام معاشی ترقی کی کلید ہے، وزیراعظم نواز شریف

روس کے شہر اوفا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم یوریشین بیلٹ میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔ روس، ایشیاء اور یورپ کے سنگم پر واقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی صدر کا حالیہ سلک روڈ اکنامک بیلٹ کا اقدام مواقع بڑھائے گا۔ ایک خطہ ایک راہداری کا اقدام اپنی طرز کا منفرد اقدام ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایس سی او کی مستقل رکنیت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کی تاریخ میں اہم ترین موڑ آنے والا ہے۔ تنظیم کا بنیادی اصول رکن ملکوں کی خود مختاری کا یکساں احترام ہے۔ ایس سی او اجتماعی دانش سے فیصلہ سازی کا فورم ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ازبکستان کے صدر کو ایس سی او کی چیئرمین شپ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور روسی صدر کا مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔  –G

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.