سلام آباد: اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی عمران فاروق قتل کیس کے دوسرے ملزم تک رسائی ملنے پر برطانوی ٹیم نے خالدشمیم سے باقاعدہ تفتیش کا آغازکردیا۔
ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے دوسرے ملزم خالد شمیم سے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، چوہدری نثار نے گزشتہ روز ملزم تک رسائی دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔
ملزم خالد شمیم سے رواں ہفتے ہی تفتیش مکمل ہونے کا بھی امکان ہے، کیس کی تحقیقات کرنے والی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کے ارکان کی تعداد چار ہوگئی ہے، ٹیم کے دو اراکین پیر کو اور دو منگل کو اسلام آباد پہنچے تھے۔
ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی موجود ہے، تیسرے اور اہم ملزم محسن سید تک اسکاٹ لینڈ یارڈ کی رسائی کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
Leave a Reply