انسداد دہشتگردی ادارے نے خفیہ اطلاع پر ماڑی پور میں کارروائی کرتے ہوئے کراچی کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا ۔ چھاپے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر سمیت 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں طالبان کمانڈر حاجی شیر محمد بھی شامل ہے ۔ دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی مہمند چیف عمر خالد خراسانی گروپ سے ہے ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ۔ دہشت گردوں نے دوران تفتیش تاجر برادری سے بھتہ خوری اور اغواء کی وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ –

Leave a Reply