متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جیلوں سے رہائی پانے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے بہادر ، وفادار اور ثابت قدم ساتھی اس تحریک کی روح ہیں جب تک ایم کیو ایم کے وفادار ساتھی موجود ہیں ایم کیو ایم کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ انسان عام طور پر جسمانی تشدد ، ظلم و جبر تو برداشت کر لیتا ہے لیکن حراست کے دوران ایم کیو ایم کے کارکنوں پر تشدد کے ساتھ ساتھ ان کی جس طرح تذلیل کی جاتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی سے کہا ہے کہ تحریک کے لئے اسیری اور قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے کارکنوں کو ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک ایسی یادگار قائم کی جائے گی جس میں ان کارکنوں کے نام کنداں کئے جائیں گے تاکہ ان کی قربانیاں تاریخ میں یاد رکھی جائیں۔ –

Leave a Reply