وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کے ٹو اور کے تھری پاور پلانٹس کے مالی اورانتظامی معاملات کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت خزانہ، اقتصادی امور ڈویژن اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں توانائی کی قلت کو دور کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں بجلی کے جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے ۔ نیلم جہلم ہائیڈور پاور منصوبے کے مالی انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ کے ٹو اور کے تھری منصوبوں کی جلد تکمیل سے ملک میں توانائی کی صورتحال بہتر ہو گی اور سستی توانائی میسر آئے گی۔ – 

Leave a Reply