ہتھیار ڈالنے والوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے مدد کرینگے :راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگئی ، ہتھیار ڈالنے والوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے مکمل مدد فراہم کریں گے ۔ دورہ کوئٹہ کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ جنرل راحیل شریف نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے میں صورتحال بہتر ہوگئی ، بلوچستان توانائی اور تجارت کا علاقائی مرکز بننے کی اہلیت رکھتا ہے ، عسکری اور سیاسی قیادت کی مشترکہ کوششوں سے صوبہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو سکتا ہے ، امن ترقی اور خوشحالی کیلئے صوبائی حکومت اور عوام کی مکمل حمایت کریں گے ۔ جنرل راحیل شریف نے ہتھیار ڈالنے والوں کے اقدام کو سراہتے ہوئے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے مکمل مدد فراہم کریں گے ۔ آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او کے روڈ نیٹ ورک کو بہتر بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے تمام منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.