Breaking News

صوبائی خود مختاری واپس لی گئی تو وفاق پر سیاہ بادل منڈلائیں گے: رضا ربانی

ug

 

چیئر مین سینیٹ رضا ربانی کہتے ہیں کہ صوبائی خود مختاری واپس لی گئی تو وفاق پر سیاہ بادل منڈلائیں گے۔ کراچی کے نجی ہسپتال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وفاق میں مزید تجربات کی گنجائش نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی اور تمام جماعتوں نے اسے منظور کیا ، آج ملک میں ستر کی دہائی جیسے حالات ہیں۔ کچھ قوتیں سر دھڑ کی بازی لگا رہی ہیں کہ صحت اور تعلیم وفاق کو واپس مل جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی خود مختاری واپس لی گئی تو وفاق پر سیاہ بادل منڈلائیں گے ۔ اٹھارہویں ترمیم میں صحت کا شعبہ صوبوں کو منتقل کرنے کی شدید مخالفت کی گئی۔ صحت اور تعلیم صوبائی معاملہ ہے لیکن اسلام آباد نے ان شعبوں پر قبضہ جما ر رکھا ہے جب ریاست طبی سہولیات نہ فراہم کر سکے تو مخیر حضرات سامنے آتے ہیں ۔ رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر وفاقی حکومت اور سندھ حکومت میں اتفاق رائے نہیں ہو سکا اس سلسلے میں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات بھی کچھ روز قبل ہوئی تاہم اب چیئر مین سینیٹ کا صوبائی حکومت کے اختیارات پر بات کرنا وفاق کو واضح پیغام ہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved