ایم کیو ایم کا خواجہ آصف اور عابد شیر علی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

تاروں کی مرمت گرمیوں میں ہی کیوں یاد آتی ہے؟ سستی بجلی کے لئے وفاق کا انتظار کیوں؟ کے الیکٹرک فرنس آئل سے خود بجلی کیوں پیدا نہیں کرتی؟ بجلی بحران کے خلاف چبھتے سوالات لئے ایم کیو ایم بھی میدان میں کود پڑی۔ عارضی مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی نااہلی کی وجہ سے شہریوں کیلئے روزہ رکھنا محال ہو گیا ہے، رمضان المبارک کے آغاز سے ہی بجلی غائب ہو گئی ہے۔ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے اپنی آخرت اور شہریوں کی سحری خراب کر ڈالی ہے؟ انہوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر مملکت عابد شیر علی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر کراچی کے عوام کا بجلی کا مسئلہ حل نہیں کیا جا سکتا، کے الیکٹرک کسی خوش فہمی میں نہ رہے اور اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.