تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز انتقال کر گئے

آنجہانی داساری راؤ سیاست میں آنے کے بعد مختلف تنازعات میں بھی گھرے رہے۔ 11 جون 2013ء میں بھارتی ادارے سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے ایک سکینڈل میں کروڑوں روپے لینے کے الزام میں ان پر مقدمہ بھی قائم کیا تھا۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز داساری نارائن راؤ کا انتقال ہو گیا ہے۔ انھیں طبیعت کی خرابی کے باعث حیدر آباد کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ آج چل بسے۔ آنجہانی فلم میکر داساری نارائن راؤ کی عمر 75 برس تھی۔ انہوں نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بھی کام کیا تاہم ان کی پہچان تیلگو فلم انڈسٹری میں بنی، جسے انہوں نے بے پناہ کامیاب فلمیں دیں۔ داساری نارائن سماجی مسائل، کرپشن اور صنفی موضوعات پر فلمیں بنانے میں مشہور تھے۔

ان کی فلمی خدمات کے صلے میں انھیں نیشنل فلم ایوارڈ سمیت مختلف اعزازات سے نوازا گیا تھا۔ داساری نارائن راؤ نے فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی قسمت آزمائی کی اور کامیاب رہے۔ کانگریس کی جانب سے الیکشن میں کامیابی کے بعد انھیں وزیر معدنیات کا عہدہ دیا گیا تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.