‘جے آئی ٹی کے لیٹر لیک ہو رہے ہیں، شریف فیملی کو نقصان ہو سکتا ہے’

اس موقع پر بات کرتے ہوئے لیگی رہنماء دانیال عزیز نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود منہ کی کھانا پڑی، سارے پراسس میں نواز شریف سر نیچے کر کے جواب دیتے گئے، کبھی پکوڑوں کے کاغذ، کبھی اخباروں کے تراشے دکھائے گئے، نئی پنی چڑھا کر جرمنی سے بھی پرانی خبریں ریلیز کی گئیں۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اور رہنماء مسلم لیگ نون دانیال عزیز نے شہر اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی آئی اور جے آئی ٹی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو کچھ مانگا، شریف فیملی نے فراہم کیا، عمران خان نے وزیر اعظم پر جھوٹے الزامات لگائے، وزیر اعظم نے قانونی حق کے باوجود کوئی استثنیٰ نہیں لیا۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان وزیر اعظم پر جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں اور خود عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے، فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو بار بار بلایا گیا، ساڑھے 11 بجے سپریم کورٹ نے بلایا، عمران خان پیش نہیں ہوئے، آج عدالتوں میں تین آوازیں لگیں مگر عمران خان پیش نہ ہوئے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حسین نواز اور سعید احمد کی طبیعت ٹھیک ہے، ایمبولینس کو کس نے اور کیوں بلایا؟ یہ تاثر دیا گیا کہ حسین نواز سوالوں کے جواب نہیں دے رہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.