خو د کشی یا کچھ اور!ملتان میں ماں اور 2 بچوں کی گھر سے لاشیں برآمد

ملتا ن میں ماں اور دو ننھے بچوں کی گھر سے لاشیں برآمد ، پو لیس اور ریسکیو 1122 مو قع پر پہنچ گئے تفتیش جاری ، مقتولہ کشور بی بی کے والد غلام شبیر کے مطا بق شوہر حا جی محمد اکثر بیوی اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے علا قہ بلال چوک پر حاجی محمد نا می محنت کش کی بیوی 30 سالہ کشور بی بی اور دو بچے 5 سا لہ شمائلہ اور 2 سالہ حسنین گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے جس پر اہل علاقہ نے پو لیس کو اطلاع دی پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ۔ پو لیس کے مطابق خاتون اور بچوں کی مو ت خود سو زی نہیں بلکہ قتل لگتی ہے لیکن ٹھوس شواہد کے بنا تا حا ل کچھ نہیں کہا جا سکتا اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ کشور بی بی کے والد غلام شبیر کے مطا بق کشور کی شا دی 6 سال قبل وٹہ سٹہ میں حاجی محمد سے ہوئی تھی اور حاجی محمد کی جانب سے اکثر بیوی اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔مقتولہ کے شوہر حاجی محمد کے مطابق وہ صبح سویرے اپنی بیوی اور بچوں کو گھر پر صیح سلامت چھوڑ کر معمول کے مطا بق اپنے کا م پر گیا تھا اسے اپنی بیوی اور بچوں کی موت کی اطلاع اہل علاقہ سے ملی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.