شہر قائد میں بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کا جینا اجیرن کر دیا۔ روزے میں گھنٹوں بجلی نہ ملنے پر شہری بلبلا اٹھے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کے الیکٹرک کا قبلہ درست نہیں ہوا تو وہ وقت دور نہیں جب ہر گلی اور محلے میں دما دم مست قلندر ہو گا۔ بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ نہ دن میں بجلی ہوتی ہے اور نہ رات میں، کبھی لوڈشیڈنگ تو کبھی تکنیکی خرابی، کے الیکٹرک کی بہانے بازیوں سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ عوام کا کہنا ہے کہ ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کو ہے، گزشتہ روز لیاقت آباد، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں عوامی احتجاج اس کی ابتداء تھی۔
Leave a Reply