عوام جبری زکواۃ و فطرہ وصولی کے خلاف ہمارا ساتھ دیں: رینجرز

رینجرز کے اعلامیہ کے مطابق شہری زکواۃ اور فطرہ دیتے ہوئے اطمینان کر لیں کہ رقم مستحق افراد تک پہنچے۔ ترجمان کے مطابق اس بات کا تعین ضروری ہے کہ آپکی رقم دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ جیسے جرائم کے لئے استعمال تو نہیں ہو رہی۔ شہری اس بات کا یقین کر لیں کہ آپکی رقم عسکری ونگ، کلعدم جماعتوں اور فرقہ واریت کی فروغ کا سبب تو نہیں بن رہی۔ ترجمان رینجرز نے اپیل کی ہے کہ شہری جبری زکواۃ وصولی کی شکایت رینجرز چیک پوسٹ پر کریں۔ شہری واٹس ایپ نمبر 03162369996 یا ہیلپ لائن 1101 پر بھی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.