فردوس عاشق اعوان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات ، تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ ، باضابطہ اعلان عمران خان سے ملاقات کے بعد کریں گی ۔ سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے ۔ جہانگیر ترین نے فردوس عاشق اعوان کو خوش آمدید کیا اور کہا کہ روایتی پارٹیوں سے مایوس سیاستدان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ۔ ملاقات کے بعد جہانگیر ترین اور فردوس عاشق اعوان نتھیا گلی کیلئے روانہ ہو گئے جہاں پر عمران خان سے ملاقات میں فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گی ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.