لاہور میں جھلسا دینے والی گرمی کا راج برقرار ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا ۔ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ، قیامت خیز گرمی نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ۔ آسمان سے آگ برساتا سورج اپنا قہر ڈھا رہا ہے ، چلچلاتی دھوپ اور لُو کے تھپیڑوں نے روزے داروں کو بے حال کر دیا ہے ۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں موسم پلٹا کھا سکتا ہے ۔ لاہور سمیت گوجرانوالہ ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ –
Leave a Reply