ملتان: موبل آئل فیکٹری میں لگی آگ 8 گھنٹے بعد بھی بے قابو، قریبی گھر متاثر

وہاڑی روڈ پر موبل آئل فیکٹری میں اچانک بھڑکنے والی آگ سے ہر طرف شعلے اور دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ خوفناک شعلوں نے موبل آئل کے کنٹینرز اور سیکڑوں ڈرموں کو لپیٹ میں لے لیا۔ ڈرم پھٹنے سے بار بار زوردار دھماکے ہوئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے اور سولہ گاڑیاں بے قابو آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ بے قابو ہونے پر خانیوال، وہاڑی اور مظفرگڑھ سے بھی فائر ٹینڈر طلب کر لئے گئے۔ درجنوں قریبی مکانات کو خالی کرا لیا گیا جبکہ شعلے بلند ہونے پر میپکو نے علاقے کی بجلی منقطع کر دی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.