نشے میں دھت ہو کر ڈرائیونگ، لیجنڈری گالفر ٹائیگر ووڈ گرفتار

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گالف کے شہرت یافتہ کھلاڑی ٹائیگر ووڈ شراب کے نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلاتے ہوئے گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ امریکی شہر فلوریڈا کی پولیس کے مطابق ٹائیگر ووڈ کو صبح سات بچے شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں گرفتار کر کے کاؤنٹی جیل میں بند کیا گیا تاہم ان کی رہائی 11 بجے صبح عمل میں لائی گئی۔ خیال رہے کہ ٹائیگر ووڈ کمر کی سرجری کے بعد سے کھیل کے میدان سے دور تھے۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ خود کو صحت یاب محسوس کر رہے ہیں اور جلد گالف کھیلتے ہوئے مداحوں کے سامنے ہونگے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.