وزیر داخلہ ہمت کر کے حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالیں :شرجیل میمن

چوہدری نثار سے کہتا ہوں کہ حسین نواز کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالیں ، کیا گارنٹی ہے کہ حسین نواز ملک سے سلپ نہیں ہونگے ، ان کے خلاف جے آئی ٹی چل رہی ہے ، آپ گارانٹر بن جائیں یا حسین نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کریں۔نیب چئیرمین چوہدری نثار نواز شریف کی انگلیوں پر ناچ رہے ہیں۔اگر انصاف کے تقاضے پورے کررہے ہیں تو نواز شریف کی فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملک پر نواز شریف اور انکی فیملی کا راج ہے ، اس ملک میں بادشاہت چل رہی ہے ، چوہدری نثار حسین نواز کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالیں ۔

احتساب عدالت کراچی میں محکمہ اطلاعات میں پانچ ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بادشاہت اس ملک میں چل رہی ہے ،

ملک پر نواز شریف اور ان کی فیملی کا راج ہے ، مخالفین پر جھوٹے کیسز بنائے جا رہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا نام ای سی ایل پر اس وقت ڈالا گیا جب میرے خلاف کوئی کیس نہیں تھا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.