پاکستان کوسٹ گارڈ نے خفیہ اطلاع پر پسنی بلوچستان کے بدوک چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 26 سو کلو چرس برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق کوسٹ گارڈ نے دو ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ منشیات کوئٹہ سے گوادر اسمگل کی جا رہی تھی۔ پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 3 ارب سے زیادہ ہے۔
Leave a Reply