متنی بازار میں گاڑی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ارشاد اپنے دوستوں کے ہمراہ افطاری سے تھوڑی دیر پہلے گاڑی میں جا رہا تھا کہ متنی بازار میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے گاڑی میں سوار چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ارشاد کا تعلق متنی امن لشکر سے تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ زخمی شخص کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کردیا مگر ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکتی ہے ۔
Leave a Reply