ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملائیشیا کی شہریت کیلئے درخواست دیدی

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی حرکات وسکنات پر مکمل نظر رکھے اور ان کی جانب سے کسی بھی ملک کی شہرت کے حصول کی درخواست کو عملی جامہ نہ پہنانے دے۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بھارتی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملائیشیا کی شہریت کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملائیشین حکومت نے ابھی تک ان کی درخواست پر کوئی نظر ثانی نہیں کی ہے کیونکہ ان کے علم میں ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک بھارت کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں، تاہم انھیں مستقل رہائش اختیار کرنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت میں دہشتگردی کے مقدمات کا سامنا ہے۔ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی انہیں مختلف مقدمات میں طلب کر چکی ہے، حتیٰ کے ان کی جائیداد اور دیگر اثاثہ جات بھی ضبط کیے جا چکے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.