کراچی: بجلی کا بریک ڈاؤن، شہر کے مخلتف علاقوں میں احتجاج، سڑکیں بلاک

شدید گرمی اور ماہ رمضان میں بجلی کی طویل بندش پر شہری بپھر گئے۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مشتعل شہریوں نے مرکزی شاہراہ بند کر دی۔ سڑک کے دونوں ٹریک اور ناظم آباد انڈر پاس بند ہونے سے ٹریلر اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ شہریوں نے ٹائروں کو آگ بھی لگا دی۔ ملیر، شاہ فیصل کالونی اور ناتھا خان میں بھی مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے گلشن اقبال، ناظم آباد اور پی سی ایچ ایس میں بھی اندھیرا چھا گیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ متاثرہ مقامات کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.