کراچی: سہیل انور سیال کا رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ، صورتحال کا جائزہ لیا

 

صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ سہیل انور سیال نے پولیس حکام سے امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال سے متعلق بریفنگ لی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی وجہ سے شہری اور حکومت دونوں پریشان ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ لوڈ شیڈنگ شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ آئی جی سندھ کو کام کرنے سے روکا جا رہا ہے، وہ با اختیار ہیں اور بدستور کام کر رہے ہیں۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.