کیا ایک اشتہاری نیا پاکستان بنا سکتا ہے :دانیال عزیز –

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ کیا ایک اشتہاری نیا پاکستان بنا سکتا ہے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک جھوٹا ، بزدل اور مہا کنجوس انسان ہے ، آپ خود سوچیں کیا ایک ایسا انسان نیا پاکستان بنا سکتا ہے ، ایک سوال کے جواب میں دانیال عزیز نے کہا کہ دنیا کو خود احتسابی کا لیکچر دینے والا سینڈو خان آج کہاں ہے ، اسے ہر ملک سے ملین ڈالرز بھجوائے گئے ، قوم جاننا چاہتی ہے کہ عمران خان کے پاس ایسا کون سا جادو ہے کہ اسے دنیا کا ہر ملک پیسہ دینے کو تیار ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.