Breaking News

انڈونیشیا میں “چوری برائے تاوان” کے ماہر بندر

 

بین الاقوامی ہفت روزہ سائنسی جریدے نیوسائنٹسٹ نے ایک دلچسپ خبر شائع کی جس میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا کے بندر اتنے چالاک ہوچکے ہیں کہ وہ سیاحوں کی قیمتی اشیا چراتے ہیں اور انہیں کھانے کے بدلے فروخت کر رہے ہیں۔ چوری برائے تاوان کی ایک دلچسپ ویڈیو میں بھی اسے دیکھا جاسکتا ہے ۔ انڈونیشیا کے بندر بہت مہارت سے سیاحوں کے دھوپ کے چشمے ، کیمرے اور موبائل فون اچک لیتے ہیں اور بھاگ کر دور کسی جگہ رک جاتے ہیں۔ جب انہیں کھانے کی کوئی چیز دی جائے تب ہی وہ اس شے کو واپس کرتے ہیں۔ انڈونیشیا کے شہر بالی میں الوواٹو مندر پر آنیوالے سیاح ان بندروں سے بہت نالاں ہیں جو بالکل انسانوں کی طرح لوٹ مار کے ماہر ہیں۔ اس پر تحقیق کرنے والے بیلجیئم کی ماہر فینی بروٹ کورن نے بتایا کہ کام کے دوران بندروں نے ان کا ہیٹ، پین اور ریسرچ دستاویز تک چرانے کی کوشش کی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس تحقیق سے خود انسانوں اور بندروں کی نفسیات سمجھنے میں مدد ملے گی۔ ماہرین کے مطابق بندر ایک گروہ کی صورت میں لوٹنے اور تاوان کا کام کررہے ہیں۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved