Breaking News

اینٹی بائیوٹک کا نیا طاقتور ورژن تیار کرلیا:سائنسدانوں کا دعویٰ

موجودہ دور میں انسانوں کی صحت کو لاحق سب سے زیادہ خطرہ انہیں جراثیم سے ہے،عالمی ادارہ صحت ایسے بیکٹیریا کی فہرست جاری کر چکا ہے جن پر ادویات کا کوئی اثر نہیں ہو رہا۔

امریکی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اینٹی بائیوٹک دوا کا نیا ورژن بنایا ہے پہلے سے موجود دوا سے ہزار گنا زیادہ طاقتور ہے ، یہ دوا ایسے جراثیم کے خلاف جسمانی مدافعت بڑھائے گی جن پر پہلے سے موجود دوائیں اثر نہیں کر رہیں۔

محققین پہلے سے موجود ایک دوا   وینکومیسن   میں بہتری لائے ہیں اور اسے ہزار گنا زیادہ طاقتور بنا دیا ہے ، یہ بیکٹریا پر تین مختلف طریقوں سے حملہ کرتی ہے ، یہ اتنی طاقتور ہے کہ اس پر “بگ” کے دوبارہ حملہ کرنے کے کم امکانات ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ دریافت ایسے جراثیم جو پہلے سے موجود اینٹی بائیوٹک کے خلاف مدافعت رکھتے ہیں، کے خلاف ہماری جنگ کو بڑھائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved