Breaking News

وزارت مذہبی امور کا عازمین حج کی سہولتوں کیلئے لائحہ عمل تیار

حج ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کو وزارت مذہبی امور نے گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہتر سہولیات ، حرم سے قریب رہائش گاہیں فراہم کرنے سمیت ٹریننگ ، حجاز مقدس میں رہنمائی کیلئے لائحہ عمل ترتیب دے دیا ہے ۔ رواں برس سرکاری سکیم کے عازمین کو حجاز مقدس میں بشمول منیٰ میں تین وقت کا کھانا فراہم کرنے ، جدہ اور مدینہ منورہ ائر پورٹس پر ایکسپریس کلیئرنگ کرائی جائیگی اور ائر پورٹس پر عازمین کو جوسز، سینڈوچ ، پھلوں اور دیگر اشیا پر مبنی ریفریشمنٹ دی جائے گی ، رہائش گاہوں میں انٹر نیٹ ، وائی فائی بھی فری فراہم کیا جائیگا۔ واضح رہے سرکاری اسکیم کے تحت اس سال ایک لاکھ 7 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے ، رواں سال 3 لاکھ سے زائد خواہشمندوں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved