Breaking News

کلبھوشن یادیو رہا ہو رہا ہے نہ کہیں جا رہا ہے :خاور قریشی

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس سے متعلق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف ، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور پاکستانی وکیل خاور قریشی کی مشاورت ، خاور قریشی کہتے ہیں عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کو رہا کرنے نہیں جا رہی ہے ۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کے وکیل خاور قریشی نے اٹارنی جنرل آفس میں اشتر اوصاف سے ملاقات کی جس میں کلبھوشن کیس کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خاور قریشی نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کہیں نہیں جا رہا ، عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کو رہا نہیں کرنے جا رہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کیس کے حوالے سے وزارت خارجہ بہتر انداز میں موقف پیش کرسکتی ہے ۔ ملاقات کے بعد نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو دھکا دینے پر خاور قریشی کے اسٹنٹ اور صحافی میں ہاتھا پائی ہوئی
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved