نجم سیٹھی دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے ، پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نے بھارتی بورڈ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے تاثر کو مسترد کردیا۔ لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ دبئی میں پاک بھارت کرکٹ مذاکرات ناکام نہیں ہوئے ، بھارت کا باپ بھی مذاکرات کرے گا ، بی سی سی آئی سے مذاکرات کا پہلا دور ہوا ہے ، دوسرا اور تیسرا دور بھی ہوگا ، معاملہ حل نہ ہوا تو آئی سی سی میں جائیں گے۔ دوسری جانب پی سی بی سے مذاکرات کرنے پر بھارتی حکومت اپنے بورڈ پر برس پڑی ، وزیر کھیل وجے گوئل نے بی سی سی آئی حکام کی سرزنش کی اور پاکستان کے ساتھ سیریز نہ کھیلنے کا راگ ایک بار پھر الاپا ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے ساتھ 2014 میں 6 سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا ، تاہم بی سی سی آئی نے بگ تھری ایشو پر حمایت حاصل کرنے کے بعد سیریز کھیلنے سے انکا ر کر دیا
Leave a Reply