اسسٹنٹ کمشنر سے بدتمیزی کرنے والے 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس ایس پی عمر کوٹ عثمان باجوہ نے دنیا نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر سامارو پرائس لسٹ چیک کرنے دکان پر پہنچے تو رب نواز قائم خانی اور خالد قائم خانی سے تلخ کلامی ہو گئی، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ واقعے کا نوٹس لیکر صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کارروائی کی ہدایت کی۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Leave a Reply