غلطی سے سرحد پار جانیوالے دو کشمیری طلبا پاک فوج کے حوالے

بھارتی حکام نے غلطی سے ایل او سی عبور کرنے والے آزاد کشمیر کے دو طلبا کو ٹیٹوال سیکٹر میں چلہانہ کراسنگ پوائنٹ پر پاک فوج کے حوالے کر دیا ، اس موقع پر آزاد کشمیر انتظامیہ، طلبا کے ورثا اور پولیس افسر بھی موجود تھے ، دو نوں طلبا 23 مئی کو نیلم ویلی میں غلطی سے ایل او سی عبور کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو گئے تھے جہاں انہیں بھارتی فوج نے چھ روز تک حراست میں رکھا، 14 سالہ وصالت اور افتخار کا تعلق وادی نیلم کے گائوں سماری تربن جورا سے ہے ، بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج اور حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں جن کی کوششوں سے ان کے بچھڑے بچے انہیں دوبارہ مل گئے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.