لاہور: کاہنہ میں ڈولفن فورس کی کارروائی، 2 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کاہنہ میں ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے 2 ملزم گرفتار کر لئے۔ ایس پی مجاہد فیصل شہزاد کے مطابق گرفتار ملزموں میں علی رضا اور جاوید شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے دو پستول اور درجنوں گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ملزموں کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.