وزیراعظم کے زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت

 

وزیراعظم نوازشریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، آرمی چیف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، اہم وفاقی وزراء نے شرکت کی ، عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس بھرپور طریقے سے لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ، آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ون آن ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے آپریشن رد الفساد کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کلبھوشن کیخلاف تمام ثبوت عالمی عدالت انصاف کو فراہم کئے جائیں گے ، شرکاء متفق تھے کہ کلبھوشن کے حوالے سے پاکستان کا کیس مضبوط ہے ، اجلاس میں افغانستان میں 6 جون کو ہونے والی عالمی کانفرنس اور ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور آپریشن ردالفساد کے حوالے سے آگاہ کیا ، وزیر اعظم نے پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آپریشن ردالفساد ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.