افغان دارالحکومت کابل میں زور دار کار بم دھماکے نے تباہی مچادی ، 80 افرادجاں بحق جبکہ 400 زخمی ہوگئے ، پاکستانی سفارتی اہلکار بھی دھماکے میں زخمی ہوئے ، طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کابل ایک بار پھرخوفناک دہشت گردی کی زد میں آ گیا ، ڈپلومیٹک انکلیو میں ہونے والے کار بم دھماکے نے تباہی مچادی ، سینکڑوں میٹر دورتک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، درجنوں دکانیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں ، دھماکے میں 80 افرادجاں بحق اورتقریباَ 400 زخمی ہو گئے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے سے پاکستانی سفارتی عملے کی رہائش گاہیں بھی متاثر ہوئیں ، ان میں سے کچھ معمولی زخمی بھی ہوئے۔ بھارتی سفارتی اہلکار اور بی بی سی کے 6 ارکان بھی زخمی ہوئے ، حکام کے مطابق دھماکا جرمن سفاتخانے کے قریب ہوا ، دھماکے کے بعد علاقے کو سیکورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا ، طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
Leave a Reply