کراچی: پولیس کا سرچ آپریشن، گینگ وار کمانڈر سمیت 3 کارندے گرفتار

چاکیواڑا میں پولیس کی جانب سے سنگولین اور وچھانی محلے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران لیاری گینگ وار کے گینگ وار کا اہم کمانڈر شاہد وچھانی اپنے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں شاہد مشتاق اور جمیل کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم شاہد وچھانی عزیر بلوچ کے گروپ کے ساجد وچھانی کا والد ہے۔ ادھر ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مفرور ملزم گرفتار کر لیے۔ کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں موبائل شاپ میں چار مسلح ڈاکو گھس آئے اور اسلحے کے زور پر دکان سے موبائل فونز اور ایک لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ادھر نیٹی جیٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ مرد زخمی ہو گیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.