بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ سلسلہ صبح بٹل،جندروٹ ،تتا پانی سیکٹرز پر صبح سویرے شروع ہوا جس سے تین پاکستانی شہری زخمی ہوگئے ۔ پاکستانی فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس سے دشمن کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ بند ہوگیا اور دشمن مورچے چھوڑ کر فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
Leave a Reply