حسین نواز آج صبح دس بجے جوڈیشل اکیڈمی پہنچے۔ وہ چھ گھنٹے تک جے آئی ٹی میں تفتیشی حکام کے سوالات کے جواب دیتے رہے۔ ذرائع کے مطابق، حسین نواز نے اثاثوں کی دستاویزات سمیت تمام شواہد جمع کرا دئیے ہیں۔ انہوں نے اپنے کاروبار کی تفصیل اور ٹیکس ریٹرنز بھی جے آئی ٹی کو جمع کرا دیئے ہیں۔ جوڈیشل اکیڈمی سے باہر آنے کے بعد حسین نواز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی نے مجھے دو گھنٹے انتظار بھی کروایا، وکیل کو ساتھ بٹھانے کی جازات نہیں دی گئی، مین نے ہر سوال کا جواب دیا ہے لیکن وہ مطمئن ہوئے یا نہیں یہ آپ ان سے پوچھیں۔ انہوں نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے مجھے دوبارہ بلا لیا ہے تاہم ابھی سمن جاری نہیں کئے گئے، یہاں جس کو بھی، جب بھی بلایا جائے گا وہ پیش ہو گا۔ انہوں نے دوتوک الفاط میں کہا کہ جب میں نے، میرے والد یا بہن بھائیوں نے کوئی جرم کیا ہی نہیں تو پھر یہ لوگ ثابت کیا کریں گے؟ ہمارے خلاف کسی قسم کا کوئی ثبوت ہے نہیں نکلے گا۔ –
Leave a Reply