فیصل آباد سےملتان جانے والی نجی کمپنی کی بس جھنگ روڈ پل باگڑ کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں چھ مسافر جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ریسکیو اہلکاروں نے بس کی باڈی کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو باہر نکالا۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پانچ شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔ -f
Leave a Reply