روزے سے ہوں، بیان کسی کیخلاف نہیں تھا: نہال ہاشمی

 

مسلم لیگ ن کے رہنماء نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا کے سامنے بھی اپنی صفائی پیش کی۔ انہوں نے عدلیہ اور جے آئی ٹی کے خلاف کوئی بات کرنے کی پرزور انداز میں نفی کی۔ سپریم کورٹ سے معافی مانگنے کے سوال پر نہال ہاشمی نے بات گول کر دی۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور عدلیہ کی آزادی کی جد و جہد میں بھی شریک رہے۔ اس سے قبل عدالت میں اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روزے سے ہوں، بیان کسی کے خلاف نہیں تھا۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.