فرنچ اوپن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ خواتین سنگل کے دوسرے راؤنڈ میں پیٹرا کیویٹووا اور بیتھانی میٹک میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ شائقین بھی ٹینس کے سحر میں رہے گرفتار اور من پسند پلیئرز کو خوب داد دی۔ پہلا سیٹ امریکی ٹینس سٹار بیتھانی میٹک نے ٹائی بریکر پر جیتا۔ دوسرے سیٹ میں بھی جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیویٹووا نے بھرپور مزاحمت دکھائی۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد امریکہ کی بیتھانی میٹک سات چھ سے کامیاب رہیں۔ بیتھانی نے ناکام کھلاڑی کو گلے لگایا اور پھر فتح کا جشن منایا۔ –
Leave a Reply