ق لیگ کا پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان

 

مسلم لیگ ق نے مسلم لیگ ن کی چار سال کی حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی آج دوپہر بارہ بجے پریس کانفرنس میں اس حوالے سے حقائق منظر عام پر لائیں گے۔ ترجمان مسلم لیگ ق کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔ سوائے شوبازی کے پنجاب حکومت نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.