اسلام آباد: (دنیا نیوز) نہال ہاشمی کے متنازعہ بیان کا معاملہ کسی طور تھمنے میں نہیں آ رہا۔ لیگی رہنماء کو ہر جانب سے طلب کیا جانے اور بری خبریں سنائی جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز پہلے انہیں وزیر اعظم ہاؤس طلب کرکے شوکاز نوٹس تھمایا گیا اور سینیٹر شپ سے مستعفی ہونے کو کہا گیا۔ پھر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے کر سینیٹر کو طلب کر لیا اور اب شاید چیئرمین سینیٹ کو نہال ہاشمی کا وزیر اعظم کے حکم پر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونا ناگوار گزرا ہے ور انہوں نے لیگی رہنماء کو 5 جون کو اپنے دفتر میں طلب کرکے استعفے کا سبب بتانے کو کہا ہے۔
Leave a Reply