جھول وینس کی خاتون نے خاوند سے جھگڑے پر تین بیٹیوں 4 سالہ رابعہ، 6 سالہ مہناز اور 7 سالہ صبیحہ سمیت ہیڈ نواب پور کے قریب نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ واقعہ کے بعد پولیس نے ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر خاتون اور دو بچیوں کی لاشوں کو نہر سے نکال لیا تاہم اندھیرے کے باعث 7 سالہ صبیحہ کو تلاش نہیں کیا جا سکا۔ پولیس نے ماں اور دونوں بیٹیوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر اسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ واقع کی کاروائی شروع کر دی ہے۔ –
Leave a Reply