واٹر سپلائی سکیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نہال ہاشمی جیسے لوگوں کو جیل میں ہونا چاہئے۔ کپتان نے کہا کہ ماضی میں بھی مسلم لیگ نواز ایسے ہی کھیل رچا کر اپنے ساتھیوں کو بلی چڑھاتی رہی ہے۔ جمائمہ کے ٹوئٹس سے متعلق کپتان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مطلوبہ رسیدیں مل گئی ہیں۔ کام آسان ہو گیا ہے۔ عمران خان نے زیرلب مسکراتے ہوئے کہا کہ اب منی ٹریل ثابت کرنا آسان ہو جائے گا۔
دوسری جانب پی پی رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی کے پیچھے حکمران بول رہے ہیں۔
Leave a Reply