اب لاہوریئے ہواؤں میں سفر کرینگے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی لاہور کے 3 مقامات پر روپ ویز کی فزیبلیٹی تیار کرنے کی ہدایت ، امامیہ کالونی سے ریلوے سٹیشن، مقبرہ جہانگیر سے گریٹر اقبال پارک اور جلو موڑ سے ٹھوکرنیاز بیگ تک کیبل کاریں چلیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹائون میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں روپ ویز ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔میاں محمد شہباز شریف نے کہاکہ سسٹم تیار کرنے والی غیر ملکی کمپنی نے پنجاب حکومت کے ساتھ اس پروگرام پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امامیہ کالونی سے ریلوے سٹیشن، مقبرہ جہانگیر سے گریٹر اقبال پارک، جلو موڑ سے ٹھوکر نیاز بیگ اور اسلام آباد سے مری تک روپ ویز ٹرانسپورٹ چلانے کی فزیبلیٹی جلد تیار کی جائے،اجلاس میں صوبائی وزراء چودھری شیر علی، مجتبیٰ شجاع الرحمن، سیکرٹریز ٹرانسپورٹ، ماحولیات، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ سنبل اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ –
Leave a Reply